سری لنکن پولیس نے 15سو سے زائد منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے بھیج دئیے۔
سری لنکا کی سیکورٹی فورسز نے 24 گھنٹے تک جاری رہنے والے یکتھیاآپریشن کے دوران 1,500 سے زائدمشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق 1,554 افراد کو گرفتار کیا گیاہےجب کہ 590 گرام ہیروئن،1 کلو گرام اور 330 گرام میتھم فیٹامائن (‘آئس’)، 6 کلو اور 330 گرام بھنگ، 4,104 بھنگ کے پودے، 505 گرام ‘ماوا’ خصوصی آپریشن کے دوران تحویل میں لے لیا گیا ۔آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے128 مشتبہ افراد پولیس نارکوٹکس بیورو (PNB) اور پولیس اسپیشل ٹاسک فورس (STF) دونوں میں کنویکٹڈ کرمنلز (IRC) کے طور پر درج ہیں۔82 مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے، جب کہ 02 مشتبہ افراد سے غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور دیگر 62 افراد کو بحالی کے لیے بھیجا جانا ہے۔