vosa.tv
Voice of South Asia!

حوثیوں کے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے جاری

0

حوثی باغیوں کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر بائیسواں حملہ کیا گیا ہے۔امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون اور اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تجارتی بحری جہاز پر حوثی باغیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں کمرشل بحری جہاز پر گزشتہ حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔دوسری جانب القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے دوٹوک کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک یرغمالیوں کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔میڈیا کو دیے گئے آڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح اپنے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے اور اس سے پہلے کوئی ترجیح نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت مکمل طور پر بند ہونے تک ہم کیسے قبول کر سکتے ہیں کوئی ڈیل ہو جائے ہم نے اپنے جنگجوؤں کو دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 825 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کی گئیں ہمارے لوگ اس جارحیت سے سر اٹھا کر نکلیں گے۔حماس کو ختم کرنے کا اسرائیلی مقصد کبھی پورا نہیں ہو گا‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.