vosa.tv
Voice of South Asia!

 ڈنکی نے نمائش کے دوسرے مرحلے میں کمائی کے انبار لگانا شروع کردئیے 

0

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ڈنکی نے پوری دنیا میں 323  کروڑ کا بزنس کرلیا۔پرابھاس کی فلم سالار کی ریلیز کے بعد ڈنکی کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف ایک ہفتے میں یہ سنگ میل عبور ہوا ہے۔دوسری طرف پرابھاس کی فلم سالارنے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے ارر اس کا ایک ہفتے کا مجموعی بزنس 500 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔سالار کے بزنس میں وقت گزرنے کے ساتھ کافی کمی ہوگئی ہے اور اوپننگ ڈے پر 90 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ساتویں دن صرف 13 کروڑ سمیٹ سکی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.