عبد اللہ کادوانی نے ‘تیرے بن’ سیزن 2کا اعلان کردیا
جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے شائقین کوتیرے بن 2 کا تحفہ دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈرامہ سیریل تیرے بن کے ہدایت کار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے سیزن 2 کا بڑا اعلان کردیا۔انہوں نے شریک پروڈیوسر اسد قریشی سمیت ڈرامے کی مرکزی کاسٹ یعنی یمنیِ زیدی اور وہاج علی کے ہمراہ سیاہ ملبوسات میں ملبوس تصاویر شیئر کیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔