vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں سجا گرینڈ فیملی گالا

0

سعودی عرب میں بزم شاہین کی جانب سے گرینڈ فیملی گالا سجایا گیا جس میں مردوخواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرکے ڈھیروں انعامات بھی جیتے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں بزم شاہین کے زیر اہتمام منعقدہ گرینڈ فیملی گالا میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے جس میں پاکستانی روایتی کھانوں کے سٹالز کے علاوہ جیولری اور کپڑوں کے بھی سٹال لگائے گئے تھے جبکہ بچوں کے بنائے گئے سائنسی ماڈلز بھی گرینڈ فیملی گالا کا حصہ تھے اس کے علاوہ بچوں نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور خوب لطف اندوز ہوئے اسکے علاوہ بچوں نے تقریری مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کی شاعری پر مبنی کلام سنا کر بھی خوب داد حاصل کی گرینڈ فیملی گالا کے آرگنائزر سید محمود،سید واصل اور مہمانان خصوصی ثاقب زبیر ، رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کا مقصد دیار غیر میں پاکستانی فیملیز کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے جسکے لئے ہم سعودی قیادت کے بھی مشکور ہیں جو اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.