vosa.tv
Voice of South Asia!

بُرا وقت بائے بائے،ٹائمز اسکوائر پر سینکڑوں شہریوں نےگڈرِڈنس ڈے منایا

0

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر منعقدہ 17 ویں سالانہ گڈ رِڈنس ڈے کے موقع پر لوگوں نے سال بھر کے منفی احساسات اور ناخوشگوار یادوں کو کاغذ پر لکھ کر کچرے کے ڈبے کی نظر کرتے ہوئے سال 2023ء کو الوداع کیا۔نیویارک کے سینکڑوں شہریوں نے نئے سال کی شام کے بڑے جشن سے پہلے ہی ٹائمز اسکوائر پر منعقدہ 17 ویں سالانہ گڈ رِڈنس ڈے کے موقع پر بری یادوں کو جلاتے ہوئے سال 2023ء کو الوداع کیا۔ گڈ رِڈنس ڈے ایک لاطینی امریکی روایت سے متاثر ہے جس میں نئے سال کا جشن منانے والے بری یادوں کو لکھ کر کچرے کے ڈبے کی نظر کرتے ہیں جسے جلادیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے ہر 28 دسمبر کو منعقدہ یہ تقریب لوگوں کو ناخوشگوار، ناپسندیدہ یادوں کے خاتمے کیلئے سب کچھ لکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ انہیں جلانے کیلئے پھینک سکیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سولہ برسوں سے نئے سال کے جشن سے قبل نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر سالانہ گڈ رِڈنس ڈے کی تقریب باقاعدگی سے منعقد کی جارہی ہے۔ 28 دسمبر کو منفی یادوں سے نجات کا دن مانا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.