محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی مناسبت سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا اجلاس
سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی مناسبت سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے بینظیر بھٹو کو شاندار الفاط میں خراج عقیدت پیش کیا۔دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں شریک عہدیداروں اور ممبران کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ایک مثالی لیڈر تھیں جنھوں نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کو پروان چڑھایا اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریات پر قائم ہے اور آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر اپنے نعرے روٹی،کپڑا اور مکان کے تحت انقلاب برپا کرے گی اجلاس سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر احتشام جاوید کوہلی،صدر سعودی عرب اعجاز رحیم،قریب اللہ خان، جنید اشرف، عبیداللہ، اور دیگر نے اظہار خیال کیا