vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ انتخابات میں مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

0

امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی۔مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کردیا ۔عدالت نے کہا کہ بغاوت کیس میں ٹرمپ پر پابندی آئین سے متصادم ہے۔مشی گن سپریم کورٹ کے ججز نے مختصر فیصلے میں کہا کہ ہم اس بات پر قائل نہیں ہیں کہ پیش کئے گئے سوالات کا اس عدالت کے ذریعے جائزہ لیا جائے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل حملے سے پیدا ہونے والی بغاوت کے الزامات کے باوجود ریاستی پرائمری میں حصہ لے سکتے ہیں۔امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک اہم فیصلے میں چھ جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر ہونے والے حملے میں ان کے کردار کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔اس تاریخی فیصلے میں تین کے مقابلے چار ججوں نے فیصلہ سنایا کہ ٹرمپ صدارتی امیدوار کے لیے اہل نہیں ہیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ جب امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کے سیکشن تین کو صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دینے کے لیے استعمال کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.