vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا میں سونامی کی19ویں یادگاری تقریب کا انعقاد

0

سری لنکا میں انیس ویں سونامی کی یادگاری تقریب  ہیکادووا، گالے میں پیریلیا میں سونامی میموریل میں منعقد ہوئی، جس میں سونامی کے متاثرین کے خاندانوں کے بہت سے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز مذہبی رسومات سے ہوا۔سری لنکا میں گزشتہ روز  2004 کے سونامی  متاثرین کی یاد میں 19 ویں برسی منائی  گئی ۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر کی طرف سے  2004 کے سونامی اور دیگر قدرتی آفات میں اپنی جانیں گنوانے والے تمام لوگوں کی یاد میں26 دسمبر کو  قومی سلامتی کے دن پر صبح 9.25 سے صبح 9.27 بجے تک جزیرے بھر میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی  ۔دریں اثناء ڈی ایم سی کا کہنا  تھا کہ سونامی کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک نیا پروگرام قومی یوم تحفظ کے پیش نظر شروع کیا جائیگا  ۔ سونامی   دنیا کی سب سے مہلک اور تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک ہے، آج سے انیس سال پہلے سونامی  نے بحر ہند کے 10 سے زیادہ ممالک کو  بری طرح سے متاثر کیا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.