vosa.tv
Voice of South Asia!

چڑیل قرار دے کر خاتون کو زندہ جلانے والے ملزمان دھر لیے گئے

0

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع سونیت پور میں مشتعل افراد نے خاتون کو چڑیل ہونے کے شبے میں زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔افسوس ناک واقعہ بہاری گاؤں میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان اُس قت متقولہ کے گھر پر حملہ آور ہوئے جب وہ کھانا پکانے میں مصروف تھیں۔ مقتولہ کی شناخت سنگیتا کپی کے نام سے ہوئی جن کا تعلق آدیواسی برادری سے تھا۔ ان کے شوہر رام کپی نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 6 مشتعل ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اہلیہ کو چڑیل کہہ کر اس پر حملہ آور ہوئے، جب میں نے مداخلت کی تو انہوں نے مجھ پر بھی تشدد کیا۔ مقتولہ کے شوہر نے ملزمان سے کہا کہ انہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔ رام کپی نے بتایا کہ میں نے اُن سے کہا آپ لوگ صبح آ جائیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں لیکن وہ نہیں مانے۔ ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ سنگیتا کپی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت رام کپی نے کی۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.