vosa.tv
Voice of South Asia!

مسلم لیگ ن نے قائداعظم اور میاں نوازشریف کی سالگرہ منائی

0

سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لیگی عہدیداران اور ممبران نے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ایمان،اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہوکر ایک قوم بن کر پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنایا جاسکتا ہے اور میاں محمد نوازشریف قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات کے مطابق پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کا وژن رکھتے ہیں اور آٹھ فروری 2024 کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کے ساتھ طلوع ہوگا اور میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق آگے بڑھے گا تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ،صدر یوتھ ونگ جی ایم اعوان، چوہدری سجاد علی،ملک ہمایوں، ڈاکٹر کنول انیس،جمیل ربانی،وقار نسیم وامق سمیت دیگر نے خطاب کیا مسلم لیگی عہدیداروں اور ممبران نے آخر میں قائداعظم محمد علی جناح اور نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور خوشی کا اظہار کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.