vosa.tv
Voice of South Asia!

قائد اعظم کا 147 واں یوم پیدائش جوش وخروش  سےمنایا گیا 

0

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، کاکول دستے نے فرائض سنبھال لیے۔قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، قائد اعظم محمد علی جناح ایک ممتاز سیاست دان اور مدبر تھے جنہوں نے پاکستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کیلئے مسلمانوں کی رہنمائی کی اور آپ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نجات دہندہ ثابت ہوئے۔ قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر مبنی ایک ریاست کا تصور دیا اور بنیاد رکھی۔ قائد کا نظریہ، وژن اور ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول ہمارے لیے ایک عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.