غزہ جنگ کو روکنے کی کوشش جاری رکھیں گے،چین
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل وفد کے چارج ڈی افیئرز ڈائی بنگ نے کہا کہ چین، سلامتی کونسل کے مزید ذمہ دارانہ اور بامعنی اقدامات کو فروغ دینے، غزہ میں جنگ کو جلد سے جلد ختم کرنے، دو ریاستی حل کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کرنے کے لیے سلامتی کونسل کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔سلامتی کونسل میں فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال کے حوالے سے مسودہِ قرارداد پر ووٹنگ کے بعد اپنی تقریر میں ڈائی بنگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ووٹنگ کو بار بار ملتوی کیا گیا جس پر تمام فریقین نے توجہ دی ہے۔گزشتہ دنوں، متحدہ عرب امارات کے وفد نےزیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے کوششیں کیں اور 21 تاریخ کو قرارداد کا مسودہ دوبارہ پیش کیا۔ چین سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے ذریعے اس قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔