vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

0

پاکستان  دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے  کہ پاکستان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے پاس جدید ہتھیار باعث تشویش ہے، بھارتی معاونت سے تخریب کار  گروپس پاکستان میں متحرک ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خطوط لکھ کر بھارت کے  زیر قبضہ کشمیر میں جاری غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 166 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے، پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔اس سال چھ ہزار 824 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی پاکستان میں تخریب کاری  کی مالی معاونت پر شدید تشویش ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد تخریب کار گروپس پاکستان میں متحرک ہیں، بھارت کا اغوا اور تخریب کاری کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے تخریب کاری کا نشانہ رہا ہے، بھارت کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن جادھو کا پاکستان میں گرفتار ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.