vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکاقتل کے الزام میں جیل جانے والا 48 سال بعد بری

0

امریکا کی ریاست اوکلاہوما کے جج نے قیدی کو 48 سال بعد بری کردیا۔ گلین سیمنز نامی شخص کو 1974ء میں قتل کے الزام میں امریکا میں سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سے وہ جیل میں قید تھا۔اوکلاہوما کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ جج ایمی پلمبو نے 70 سالہ گلین سیمنز کو کیس میں بے قصور بھی قرار دیا ہے۔ خاتون جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس عدالت کو واضح اور پختہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ گلین سیمنز کو جس جرم کے لیے مجرم قرار دے کر سزا سنائی گئی اور قید کیا گیا وہ انہوں نے نہیں کیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلین سیمنز نے کہا کہ جیل میں گزارا گیا وقت استقامت کا سبق ہے، کسی کو یہ نہ کہنے دو کہ ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ واقعی ہوسکتا ہے۔ گلین سیمنز نے امریکی شہر اوکلاہوما کے ایک علاقے میں دکان پر ڈکیتی کے دوران کیرولین سو راجرز نامی شخص کے قتل کے جرم میں 48 سال ایک ماہ اور 18 دن قید کی سزا کاٹی۔ گلین سیمنز کی عمر 22 سال تھی جب 1975ء میں انہیں اور ان کے ساتھ ڈان رابرٹس نامی شخص کو مجرم قرار دے کر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اوکلاہوما میں غلط طور پر سزا پانے والے افراد 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر معاوضے کے اہل ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.