vosa.tv
Voice of South Asia!

فوجداری نظام میں تبدیلی کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کے پیش کردہ بل منظور

0

مودی حکومت نے لوک سبھا سے تعزیرات ہند ، ضابطۂ فوجداری اور قانونِ شواہدمیں تبدیلی کے بل منظور کروا لئے،وزیر داخلہ امیت شاہ نے اسے ’’تاریخی پہل‘‘ قرار دیا ، اپوزیشن نے سخت تشویش ظاہر کی ، یہ تینوں بل آج راجیہ سبھا میں پیش کئے جائیں گے۔اپوزیشن ممبران کی نہایت معمولی تعداد کی موجودگی، اپوزیشن کے 143اراکین کی معطلی اور مسلسل احتجاج کے درمیان مودی حکومت نے لوک سبھا سے ملک کے فوجداری نظام میں بڑی تبدیلیاں کرنے والے 3بل منظور کروالئے۔لوک سبھا نے ان تین اہم بلوں کو صوتی ووٹ سے منظور کرلیا تاکہ برطانوی دور کے سزا پر مبنی مجرمانہ انصاف کے نظام کو ہٹایا جا سکے اور اس کی جگہ ہندوستانی اقدار اور انصاف پر مبنی عدالتی نظام قائم کیا جا سکے۔لوک سبھا میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے ۲؍ دن تک جاری رہنے والی بحث جس میں اپوزیشن کے اراکین برائے نام ہی حصہ لے سکے  ۳؍ اہم بل منظور کروالئے۔ انہوں نے  ان بلوں پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی حکومت برطانوی دور کے قوانین کو تبدیل کرکے فوجداری انصاف کے نظام میں بنیادی مگر انقلابی تبدیلیاں لا رہی کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  وزیر داخلہ نےکہا کہ یہ انگریزوں کا راج نہیں ہے، یہ کانگریس کا راج نہیں ہے، یہ بی جے پی اور نریندر مودی کا راج ہے۔یہاں تخریب کاری  کو بچانے کی کوئی دلیل نہیں چلے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.