vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں معطل ہونے والے اپوزیشن ایم پی ارکان کی تعداد141ہوگئی

0

بھارت کی مودی سرکار نے اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے 141 ارکان اسمبلی کو معطل کردیا۔وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے 141 اپوزیشن ارکان کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی رکنیت معطل کردی گئی۔ بھارت کی تاریخ میں پہلی باراتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کی معطلی ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق معطل ہونے والے ارکان اسمبلی میں وہ ارکان بھی شامل ہیں جو اپنے ساتھیوں کی معطلی کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ اپوزیشن اراکین کو مبینہ طور پر ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزام میں معطل کیا گیا۔اپوزیشن پارٹی کانگریس کا کہنا ہے کہ ارکان کو معطل کرنے کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے اہم بلوں کو بغیر ایوان میں بحث کیے منظور کروانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.