vosa.tv
Voice of South Asia!

جوبائیڈن نے غزہ جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا

0

امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل اور حماس کے مابین دوسری جنگ بندی کے لیے پرُامید نہیں ہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے جلد نئے معاہدے کی توقع نہیں ہے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب حماس اور اسرائیلی نمائندے ایک نئے معاہدے پر پہنچنے کی کوشش میں مصر میں ملاقات کر رہے تھے۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر میں موجود ہیں جو قطر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے حکام سے مذاکرات کررہے ہیں۔حماس کے عہدیدار غازی حماد نے کہا ہے کہ جاری مذاکرات کے درمیان گروپ کی "ترجیح” جنگ کو روکنا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر بہت واضح ہے ہم جارحیت کو روکنا چاہتے ہیں۔حماد نے مزید کہا کہ جنگ بند ہونے کے بعد حماس "سب کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے” اور غزہ میں فلسطینی قیدیوں اور اسیران کے لیے ایک "بڑے سمجھوتہ” تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.