vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، کوئینز بولوارڈ کی سڑکوں کی بہتری کیلئے 30 ملین ڈالرز کا اعلان

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مستقل حفاظتی اصلاحات کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کوئنز بولوارڈ کی سڑکوں کے مرمتی کام کیلئے 30 ملین ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تحت شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اضافی طور پر ایک بلین ڈالر سے زائد کی رقم موصول ہوچکی ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پریس کانفرنس کےد وران بتائی۔  اس موقع پر میئر نیویارک نے کوئینز بولوارڈ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تقریبا” تیس ملین ڈالرز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈز کو کوئنز بولوارڈ میں انتہائی ضروری حفاظتی انفراسٹرکچر کی بہتری  کیلئے استعمال میں لایا جائے گا ۔ہم  سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے برسر پیکار ہیں جبکہ عوامی تحفظ  اور خوشحالی کو ترجیح دیتے ہوئے ہماری انتظامیہ شہر کی ٹریفک سیفٹی کیلئے جدوجہد میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔ میئر ایڈمز کا کہنا تھا کہ یہ گرانٹ ایڈمز انتظامیہ کے تحت ڈپٹی میئر برائے آپریشنز میرا جوشی کی زیرسرپرستی فیڈرل انفراسٹرکچر فنڈنگ ٹاسک فورس کے ذریعے حاصل کردہ ایک بلین ڈالر سے زائد کی فنڈنگ کا ایک حصہ ہے۔ گرانٹ کے حصول میں امریکی سینیٹرز چارلس شمر(Charles Schumer)، کرسٹن گلیبرانڈ(Kirsten Gillibrand)، امریکی نمائندوں نائیڈیا ویلازکوز (Nydia Velázquez)اور گریس مینگ (Grace Meng)کا خصوصی تعاون رہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران وائس آف ساؤتھ ایشیا کے نمائندہ خصوصی فہیم میاں نے میئر نیویارک سے سوال کیا کہ غزہ میں نو ہزار سے زیادہ بچے جنگ میں مارے جاچکے ہیں ۔جنگ بندی کیلئے آواز کون اٹھائے گا؟۔ جس کے جواب میں ایرک ایڈمز کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ کسی بھی طرح کی جنگ ہو اس میں کسی کی جان کا ضیاع نہیں ہونا چاہیے۔پریس کانفرنس کے دوران دپٹی میئر میرا جوشی کا کہنا تھا کہ ہم بائیڈن۔ ہیرس انتظامیہ سمیت پورے کانگریس کے وفد کا سڑکوں کی حفاظت کیلئے نیویارک شہر کے بین الضابطہ نقطہ نظر کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے اعلان کردہ گرانٹ انفرااسٹرکچر کی بہتری، اہم ڈیٹا کو اکٹھا کرنےمیں معاونت کے علاوہ مجموعی طور پر شہر بھر میں ٹریفک حادثات سے اموات کو روکنے میں مدد فراہم کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.