چین میں زلزلے سےاموات کی تعداد 127 ہوگئی،ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان
چین میں زلزلے سے اموات کی تعداد127 ہو گئی جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی اور ایک لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔چین کے دو شمال مغربی صوبوں گانسو اور کنگ ہائی میں پیر کی آدھی رات کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 127 افراد جان سے گئے بعض مقامات پر انفراسٹرکچر مکمل تباہ اور بعض میں جزوی نقصان پہنچا۔یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور مرکز چین کے شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔