روسی صدر کا جوہری طاقت میں اضافے کا انکشاف
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مغرب کے ساتھ ہائبرڈ جنگ کے دوران اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کیا ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کر رہا ہے اور اپنی اسٹریٹجک افواج کو تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر رکھے ہوئے ہے کیونکہ مغرب اس کے خلاف ہائبرڈ جنگ لڑ رہا ہے۔پیوٹن نےکہا کہ ماسکو کی اسٹریٹجک فورسز اعلیٰ ترین سطح کی تیاریوں میں مصروف ہیں کیونکہ وہ اعلیٰ دفاعی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ماسکو یوکرین میں اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا اور روس کو تزویراتی شکست دینے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے یورپ کے خلاف کوئی جنگ کا منصوبہ نہیں بنایا اور اگر روس چاہے تو یوکرین، امریکہ اور یورپ کے ساتھ یوکرین کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار ہے لیکن ماسکو اپنے قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ معاملات کرتے وقت روس اپنے مفادات کے ساتھ آگے بڑھے گا۔