vosa.tv
Voice of South Asia!

ولادیمر پیوٹن نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

0

روس کے اگلے صدر کے انتخاب کے لیے آئندہ سال الیکشن کا انعقاد ہوگا جس میں موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن بھی امیدوار ہوں گے جس کے لیے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن مسلسل تیسری بار صدر بننے کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع  کرا دیے ہیں۔صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل آئندہ سال 15 سے 17 مارچ تک جاری رہے گا۔ولادیمیر پیوٹن جو 2012 سے مسلسل روس کے صدر ہیں انہوں نے عہدہ صدارت سنبھالتے ہی آئین تبدیل کر کے صدر کے عہدے کی مدت کو 12 سال کر دیا تھا جو 6، 6 سال کے دو حصوں پر مشتمل تھی اب یہ مدت 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔روسی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دو بار ہی 6، 6 سال کی مدت کیلیے صدارت کے عہدے پر رہ سکتا ہے تاہم 2020 میں روسی پارلیمنٹ نے آئینی اصلاحات کرتے ہوئے میں پیوٹن کے عہدہ صدارت پر رہنے کی مدت کو صفر کر دیا تھا جس کے بعد وہ مزید دو بار یعنی 2036 تک عہدہ صدارت پر براجمان رہنے کے اہل ہو گئے تھے۔اگر صدر پیوٹن پھر صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ کم سے کم 2030 اور زیادہ سے زیادہ 2036 تک صدر رہ سکتے ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن 1999 سے تاحال مسلسل روس کے کی وزارت عظمیٰ یا صدارت کے منصب پر فائز رہے ہیں۔ وہ 1999 سے 2000 تک روس کے وزیراعظم رہے۔ 2000 سے 2008 تک انہوں نے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اس کے بعد پھر چار سال کے لیے وزیراعظم بنے اور 2012 سے تاحال وہ صدارت کے منصب پر فائز ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.