vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا میں کرپٹ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

0

سری لنکن وزیر برائے ہاؤسنگ وشہری ترقی پرسنا رانا ٹنگا نے 2015 سے 2019 تک وزارتِ ہاؤسنگ سے قرضوں کی غیرقا نونی منظوری کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔وفاقی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "غیر  قا  نو نی قرضہ زیادہ تر ضلع ہمبنٹوٹا میں دیا گیا ہے۔ سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اڈاگاما پروجیکٹ کے تحت بعض ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے مختص فنڈز کو کئی دیگر ہاؤسنگ اسکیموں میں منتقل کیا گیاجو 98 ہزار مکانات کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے تاہم اسے بیچ میں ہی روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایس ایل پی پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 2 ہزار 795 مکانات پر کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.