فروری 2022 میں جسٹس بام کمار شریستھا اور نہاکول سبیدی کی ایک ڈویژن بنچ نے تمام صوبوں میں کنزیو مر کو رٹ قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔کنزیومر کورٹ کے قیام کا مقصد صارفین کی شکایات اور ان کے مسائل کو تیزی سے حل کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک بار جب یہ عدالتیں قائم ہو جائیں تو صارفین کو سماعت کے لیے کسی وکیل یا قانونی پیشہ ور کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم المیہ یہ ہے کہ نیپالی حکومت عدالت کے فیصلے پر ایک سال گزرنے کے باوجود عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔