vosa.tv
Voice of South Asia!

طاقت کے نشے میں گرل فرینڈ کو زخمی کرنے والا ملزم تاحال مفرور

0

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں سینئر بیوروکریٹ کے بیٹے نے گرل فرینڈ کو اپنی گاڑی سے روند کر شدید زخمی کردیا۔ملزم کی شناخت اشوجیت گائیکواڑ کے نام سے ہوئی جو مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انیل گایکواڈ کا بیٹا ہے۔متاثرہ لڑکی کی شناخت 26 سالہ پریا سنگھ کے نام سے ہوئی جس کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پریا سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ  اشوجیت نے مجھے علی الصبح 4 بجے فون کر کے اپنے گھر جاری ایک تقریب میں بلایا جب میں وہاں پہنچی تو دیکھا اشوجیت کا رویہ نامناسب تھا اور وہاں اس کے کچھ دوست بھی موجود تھے۔ میں نے اس سے خیریت دریافت کی اور اکیلے میں بات کرنے کا کہاپریا سنگھ تقریب سے باہر آ کر اشوجیت کا انتظار کرتی رہی۔ ملزم اپنے دوستوں کے ہمراہ باہر آیا اور مغلظات بکنا شروع کر دیں۔میں نے اشوجیت سے کہا گالم گلوچ نہ کرے جس پر اس نے مجھے تھپڑ جڑ دیا اور میرا گلا دبا کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ میں نے چھڑانے کی کوشش کی تو اس نے مجھے ہاتھ پر کاٹ لیا، بال نوچے اور تشدد کرنا شروع کر دیا جبکہ اس کے دوستوں نے مجھے زمین پر گرا دیا،پولیس کے مطابق ملزم کے کہنے پر ڈرائیور نے پریا سنگھ کو گاڑی سے روند ڈالا جس کی وجہ سے لڑکی کے جسم پر گہرے زخم آئے۔ پریا سنگھ کے مطابق واقعہ 4 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا اور وہ زمین پر تقریباً آدھا گھنٹہ پڑی رہی۔ بعدازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب بھی زیرِ علاج ہے۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.