نیویارک سٹی کے میئر کا منہدم عمارت کی تحقیقات منظر عام پر لانے کا وعدہ
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ خوشی قسمتی سے برونکس میں منہدم عمارت میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات مکمل ہوتے ہی اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ برونکس میں گرنے والی عمارت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر فیبین لیوی، پہلی ڈپٹی میئر شینا رائٹ، میئر چیف ایڈوائزر انگرڈ لیوس مارٹن، ڈپٹی میئر برائے آپریشنز میرا جوشی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ میئر نیویارک کا کہنا تھا کہ ہم بہت کی کم وقت میں ملبے کو صاف کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم آپریشن کا مرحلہ بہت خطرناک تھا۔ میئر نیویارک کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے حوالے سے معاونت کیلئے ایک جامع ایکشن پلان کا اعلان کررکھا ہے۔ جس میں حکومت کی کوشش ہوگی کہ 600 ملین ڈالر کی لاگت سے ڈھائی لاکھ نوجوانوں پر مشتمل ورک فورس تیار کی جائے۔میئرکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے 130 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی حاصل کرلی ہے اور تقریباً دو ہزار نوجوان طلباء کو انٹرن شپ دینے کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔