vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ اسکول میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والاطالب علم گرفتار

0

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے 11 سالہ طالب علم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔طالب علم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس پر جھوٹی معلومات دینے،جرم کے ارتکاب کیلئے موبائل فون کا استعمال، اسکول کی تقریب میں خلل ڈالنا اور 911 کا غلط استعمال کا الزام ہے۔واقعہ ہورائزن اکیڈمی میں صبح 9 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس کو 911 پر کال موصول ہوئی کہ اسکول میں مسلح شخص گھس آیا ہے اور فائرنگ کررہا ہے۔فون کال سے پولیس حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور جب پولیس اسکول پہنچی تو وہاں بھی افرا تفری مچ گئی اور پورا نظام درہم برہم ہوگیا۔پولیس نے اسکول کے کونے کونے کی تلاشی لی تاہم کوئی مشتبہ شخص اسلحہ، گولیاں یا زخمی نہیں پایا گیا۔ آپریشن مکمل کرنے کے بعد طالب علموں، اسکول اسٹاف اور اساتذہ کو کلاسوں میں واپس جانے کی اجازت دی گئی۔واقعے کی تحقیقات میں پتا چلا کہ 11 سالہ طالب علم نے جلدی گھر جانے کیلیے اپنے دوست کے موبائل فون سے پولیس کو فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.