ڈھاکا ٹرین پٹری سے اترگئی،ایک شخص جاں بحق10زخمی
بنگلہ دیش کے علاقے غازی پور میں ڈھاکہ-میمن سنگھ ریل لائن کے ایک حصے پر ٹرین کے پٹری سے اترنے سے ایک شخص جا ں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔فائر سروس اور ریلوے حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 35 سالہ اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ میمن سنگھ کے ضلع غفارگاؤں کا رہنے والا پولٹری کا کاروبار کرتا تھا۔ ڈھاکہ جانے والی موہنگنج ایکسپریس کی سات بوگیاں، بشمول لوکوموٹیو، بنکھوریا میں صبح چار بجے کے قریب پٹریوں سے اتر گئیں۔واقعہ گزشتہ شب گیس کٹر سے ٹریک کی ربڑ لائن کاٹ دینے کے باعث پیش آیا۔ فائر سروس نے ریلوے پٹریوں کے ساتھ جنگل سے 12 کلو گرام کا گیس سلنڈر بھی برآمد کیا۔واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے، جوید پور جنکشن کے نائب معاون نے بتایا کہ تخریب کاروں نے جنکشن کے شمال میں بھاول گڑھ اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا۔بھاول گڑھ جنکشن میں امدادی کا روائی جا ری ہے ۔