بنگلہ دیش گونوتنتری پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات منسوخ
بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے حکمراں اتحاد کی جماعت گونوتنتری پارٹی کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پارٹی کے پاس کمیشن سے منظور شدہ مرکزی کمیٹی نہیں ہے۔کمیشن نے اس حوالے سے تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے ایک خط میں کہا ہے کہ پارٹی کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے حال ہی میں کمیشن کو الگ الگ کمیٹی کے نام پیش کیے ہیں۔ اس لیے فی الحال پارٹی کی کوئی منظور شدہ کمیٹی نہیں ہے۔پارٹی کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور انہوں نے 7 جنوری کو ہونے والے 12ویں قومی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 12 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ 14 جماعتی اتحاد کے رکن کے تمام امیدواروں کی منسوخی کے بعد قومی انتخابات میں شامل ہونے والی جماعتوں کی کل تعداد 28 رہ گئی ہے۔