vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈاکٹر موہن یادو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نامزد

0

ڈاکٹر موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔انہیں آج منعقد لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر موہن یادو پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یادو اُجین ساؤتھ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی پسند مانا جارہا ہے۔موہن یادو تیسری بار ایم ایل اے بنے ہیں۔ وہ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر تھے۔ موہن یادو کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی شیوراج سنگھ چوہان کی رخصتی طے ہو گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کی 230 اسمبلی سیٹوں میں سے 163 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے انتخابات سے پہلے وزیر اعلی کے طور پر کسی لیڈر کا نام آگے نہیں کیا تھا۔نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا گیا۔ آج ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور تین مبصرین کی موجودگی میں نئے ایم ایل اے کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں موہن یادو کو لیڈر منتخب کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.