vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر تسلی بخش قرار

0

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اب بھارتیہ جنتا پارٹی کو چنئی، کولکتہ، حیدرآباد اور ممبئی کو یونین ٹیریٹری بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اویسی نے کہاہم کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہ کئے جانے پر عدالت کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں آرٹیکل 370 کو ہٹانا آئینی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ تقسیم اور ریاست کا خاتمہ اس سے بڑا دھوکہ ہے جس کا ہم نے کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا۔اویسی نے کہا،کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے اور آج بھی کہہ رہا ہوں کہ اب اسے عدالت سے قراردے دیا گیا ہے، کل کوئی بھی بی جے پی کو چنئی، کولکتہ، حیدرآباد اور ممبئی یونین ٹریٹری مرکز کے زیر انتظام علاقےبنانے سے نہیں روک سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.