vosa.tv
Voice of South Asia!

والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی

0

بھارتی ریاست اتر پردیش کے متھرا میں ایک لڑکی نےاسکول نہ جانے پر ماں کے تھپڑ سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لڑکی نے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اسے ماں کی طرف سے اسکول جانے سے انکار کرنے پر ڈانٹ پڑی تھی۔13 سالہ خوشی شرما اسکول جانے کے لیے تیار نہیں تھی اس سے ناراض ہو کر ماں نے اسے ڈانٹا اور تھپڑ مار دیا۔رنویر شرما کی بیٹی خوشی اسکول جانے کے بجائے الور-متھرا ریلوے ٹریک پر گئی اور ٹرین کے آگے کود گئی۔واقعہ کو دیکھنے والے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔خوشی کے والد رامویر نے بتایا کہ اس کا بھائی 12ویں جماعت میں پڑھتا ہے جب کہ اس کی چھوٹی بہن 8ویں جماعت میں پڑھتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لڑکی اپنی ماں کے بار بار ڈانٹنے پر پریشان تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.