vosa.tv
Voice of South Asia!

ہنٹر بائیڈن پر فردِ جرم عائد

0

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن پر ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلق نو الزامات پر مشتمل فردِ جرم عائد کر دی گئی ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اسپیشل کونسل کی تحقیقات کے سلسلے میں سامنے آنے والے الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ہنٹر بائیڈن پر 2016 اور 2019 کے درمیان کم از کم چودہ لاکھ ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے جسے بعدازاں ادا کردیا گیا تھا۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے 2020 میں ٹیکس ادا کر دیا تھا اور اسی برس پرانے ٹیکسز کی ادائیگی بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی گئی۔صدر بائیڈن کے صاحبزادے پر ٹیکس ادا نہ کرنے کے الزامات ایسے وقت لگے تھے جب انہوں نے نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ہنٹر بائیڈن کی فردِ جرم میں عائد کردہ نو الزامات میں سے تین سنگین جرم اور چھ برے رویے سے متعلق ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.