امریکی سینیٹ کا یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالرز کی ہنگامی امداد دینےسے انکار
امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالرز کی ہنگامی امداد دینے سے انکار کر دیا۔امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مزید اربوں ڈالرز کی ہنگامی امداد دینے سے انکار کر دیا۔ یوکرین اور اسرائیل کی امداد کے حق میں 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے جبکہ 100 رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کے لیے 60 ووٹ درکار تھے۔ سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی فوجی کارروائی کو غیر انسانی عمل بھی قرار دیا۔ 110 ارب ڈالرز کے امدادی بل میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے لیے 14 ارب ڈالرز مختص تھے۔