vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک،کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ جاری کردی

0

نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں نیویارک اسٹیٹ اور سٹی میں نسلی دولت کے فرق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں نیویارک اسٹیٹ اور سٹی میں دولت کے عدم توازن پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے اعداد وشمار میں سیاہ وسفید فام میں دولت کے فرق کو ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفید فام نیویارکرز کی اوسطا” گھریلو مالیت سیاہ فام باشندوں سے تقریبا” پندرہ گنا زائد ہے جبکہ اوسطا”سفید فام نیویارک ہائی اسکول کے گریجویٹ کی مجموعی تعداد اوسط سیاہ فام کالجز کے گریجویٹ سے تین گناہ زائد ہے۔ یہ تعداد سیاہ فام باشندوں کےلیے احساس محرومی، دولت کے فرق اور عدم مساوات اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ہے۔  رپورٹ 2021ء کے سروے آف انکم اینڈ پروگرام اور 2017-2021ء کے امریکن کمیونٹی سروے کے ڈیٹا کے تجزیوں پر مبنی نتائج کو مدنظر رکھ کر مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ہاؤسنگ، تعلیم، روزگار اور مالیاتی نظام جیسے شعبوں میں ادارہ جاتی نسل پرستی کےتاریخی اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں نسلی بالادستی کے فرق کو کم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے جو مضبوط مقامی معیشت، عوامی تحفظ میں اضافہ اورکمیونٹی میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیداکا باعث بن سکتی ہے۔  جیسا کہ سینیٹر جیمز سینڈرز، جونیئر اور اسمبلی ویمن مشیل سولاجز نے معاوضے پر ریاستی سطح کا کمیشن قائم کرنے کیلئے بل منظور  کرائے تھے۔ قانون سازی ملک بھر میں  سیام فام خاندان کے معاشی تحفظ کے حصول اور تعمیری صلاحیت پر پڑنےو الے دیرپا اثرات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.