vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اسرائیل کو زیر عتاب لاسکتا ہے،سربراہ حماس

0

حماس کےسربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک اور اس سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں، اگر پاکستان چاہے تو وہ اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرسکتا ہے۔سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو زیر عتاب لاسکتا ہے اگر پاکستان دھمکی دے تو غزہ اسرائیل جنگ رک سکتی ہے۔ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران اسماعیل ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں ، اس جنگ میں ہمارے بیس ہزار بچے ،عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.