vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک۔سعودی عرب سینٹر کی جانب سے ٹیکنیکل سمینار منعقد

0

سعودی عرب میں Digital transformation  Revolution کے حوالے سے سمینار منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ دنیا کے ممالک اپنے اداروں کو digitize کر رہی ہے پاکستان کو بھی اپنے تمام اداروں کو نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عرب سینٹر کی جانب سے منعقدہ ٹیکنیکل سمینار منعقد کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری فیاض علی خان سمیت پاکستانی انجنیئرز کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقعہ پر انجنیئر کامران کندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی جدید دنیا میں چاہے چھوٹی کمپنیاں ہوں یا بڑے بڑے ریاستی ادارے سبھی نے خود کو Digitization کے سفر پر گامزن کر لیا ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں جبکہ ایسے وہ تمام ممالک جو اس جدید ٹیکنالوجی سے فاہدہ حاصل نہیں کر رہے وہ مستقبل کی دوڑ سے پیچھے رہ جائیں گے اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے اور پرائیویٹ سیکٹر خود کو digitize کرنے کی کوشش کریں سمینار سے انسٹیٹیویشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عرب سینٹر کے صدر چیرمین ڈاکٹر محمد رفیق چوہدری،کنونیئر میاں حامد،جنرل سیکرٹری عاصم صدیقی نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی انجنیئرز نے ہمیشہ وطن سے دور رہ کر خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے اور گزشتہ 27 سالوں سے پاکستان کی 12 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سالانہ 96 اسکالرشپ فراہم کر رہی ہیں۔         

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.