vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو”پرسن آف دی ایئر”قرار دیدیا

0

ٹائم میگزین نے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو “پرسن آف دی ایئر” قرار دے دیا۔شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو سالانہ ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازتے ہوئے اُن کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوفٹ کی تصویر کو سرورق کی زینت بھی بنایا جو کہ اُنہوں نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر پوسٹ بھی کی۔اس حوالے سے ٹائم میگزین کے ایڈیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “2023 میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت کچھ حاصل کیا،اُنہوں نے لوگوں کے خوابوں،احساسات اور تجربات کی توثیق کرنے کا عزم کیا،خاص طور پر خواتین،جنہیں نظر انداز کیا جاتا تھا۔رواں سال ٹائم میگزین نے ’پرسن آف دی ایئر‘ کے لیے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے علاوہ دیگر 9 امیدواروں کو بھی شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں باربی اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، ولادیمیر پوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور مصنفین شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.