vosa.tv
Voice of South Asia!

روس کا”یاکوتسک”دنیا کا سرد ترین شہر،درجہ حرارت منفی58 ڈگری ریکارڈ

0

روس کے شہر یاکوتسک کو شدید سرد ہواؤں نےلپیٹ میں لے لیا۔درجہ حرارت منفی اٹھاون ڈگری سیلسیئس تک گرگیا جس نے ہر شے کو جما کررکھ دیا ہے۔روسی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت منفی سڑسٹھ ہوگا، یہ دنیا کا سرد ترین مقام ہے، ویسے تو اس شہر میں منفی چالیس ڈگری معمول کی بات ہے لیکن زمین کے سرد ترین شہر یاکوتسک میں رواں موسم سرما غیر معمولی ثابت ہورہا ہے۔اس طویل سردی کی لہر کے نتیجے میں اس ہفتے درجہ حرارت منفی اٹھاون ڈگری سیلسیس تک گرگیا،جس نے ہر شے کو جما کررکھ دیا۔اس کے باوجود اس شہر کی گلیاں آباد اور بازار پُررونق ہیں،صبح صبح شہریوں کو ٹھٹھرتے ہوئے کام پر جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔یاکوتسک کے باسیوں نے یہ کلیہ سچ ثابت کردیا کہ انسان خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور خود کو درجہ حرارت کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.