vosa.tv
Voice of South Asia!

شمالی کوریا کے سربراہ نے خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کردی

0

شمالی کوریا کےسربراہ کم جانگ ان نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ زیادہ  سے زیادہ بچے پیدا کیے جائیں تاکہ ملک میں پیدائش کی شرح میں کمی کو روکا جائے۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان  ماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔شمالی کوریا میں بچوں کی پیدائش کے تناسب میں انتہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،شمالی کوریا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خواتین کا فرض ہے کہ وہ قومی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے ملک کی پیدائش میں کمی کو دورکرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ماون کے ساتھ مل کر بچوں کی اچھی دیکھ بھال اور دیگر فرائض کو نبھانا ہوگا۔شمالی کوریا میں ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی اوسط تعداد دو ہے۔جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی شرح افزائش میں گزشتہ 10 سالوں سے مسلسل کمی واقع ہوئی ہے تاہم محدود اعدادو شمار کے باعث آبادی کے رحجانات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.