vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہوگی،نیتن یاہو

0

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول کسی بین الاقوامی طاقت کے حوالے نہیں کریں گے۔ اب غزہ کو غیر مسلح کرنا ضروری ہوگیا ہے اور یہ کام صرف اسرائیلی فورسز ہی کرسکتی ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول کسی بین الاقوامی طاقت کے حوالے نہیں کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا جاری کردہ ایک بیان میں کہنا تھا کہ اب غزہ کو غیر مسلح کرنا ضروری ہوگیا ہے اور یہ کام صرف اسرائیلی فورسز ہی کرسکتی ہیں جب کہ  جنگ کے بعد غزہ میں کوئی بھی بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہوگی۔ اسرائیلی فوجی آپریشن کے خاتمے پر غزہ کی پٹی کو غیر مسلح ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ غزہ میں7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں اب تک 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.