کرن اشفاق نے دوسری شادی کی تصدیق کردی،ویڈیوز وائرل
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ومیزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں ہوا۔ جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن اور اُن کے شوہر حمزہ نے نکاح کے لیے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔کرن اشفاق نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے گلابی کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے دولہا میاں سیاہ قمیض شلوار میں نظر آئے۔تصویر میں اس جوڑی کے ہاتھوں اور چہروں پر ہلدی لگی ہوئی ہے جبکہ دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر کرن اشفاق کے نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے والد بھی موجود ہیں جبکہ نکاح کے وقت کرن آبدیدہ ہورہی ہیں۔دوسری جانب کرن اشفاق کی دوسری شادی کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغامات بھیجے جارہے