سری لنکا چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے2فیصد شرح سود پرقرض دینے کوتیار
سری لنکا کے ریاستی وزیر برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پرسنا راناویرا نے چھوٹے کاروباری افراد کو 2فیصد رعایتی شرح سود پر قرض فراہم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔پرسنا راناویرا نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اس اقدام کے لیے 30 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔اس وقت ملک کی 2.8% آبادی کاروباری افراد پر مشتمل ہے۔ پرسنا راناویرا نے 2028 تک اس تناسب کو 10 فیصد تک بڑھانے کی خواہش کااظہار بھی کیا