تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات،اکبر ایس بابر نےحصہ لینے کا اعلان کردیا
اسلام آباد:تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بانی رکن اکبر ایس بابر نے حصہ لینے کا اعلان کردیا،وہ انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی لینے پہنچ گئے،اکبر ایس بابر دو ہزار گیارہ کے بعد پہلی بار تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پہنچے۔اکبر ایس بابر2011 کے بعد پہلی بار تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پہنچے اور انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کا فارم طلب کیا،پارٹی ووٹرز کی لسٹ اور قواعد وضوابط کی کاپی بھی مانگی تاہم سنٹرل مرکزی آفس کہ اسٹاف نے دستاویزات دینے سے معذرت کر لی اور کہا کہ ہمارے پاس کاغذات نامزدگی اور ووٹر لسٹ موجود نہیں