vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کا افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات کا اظہار

0

اسلام آباد:پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ  گاہوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ کا کردار ادا کیا ہے لیکن پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات رکھتا ہے بنوں حملے میں افغانستان کی مداخلت کے شواہد ملنے پر،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحفظات ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم  نے متحدہ عرب امارات اورکویت کے دورے کے دوران یو اے ای کے صدر اور کویتی ولی عہد اور وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اشوز اورغزہ کی صورتحال پر بھی بات کی۔ترجمان وزارت خارجہ نے  وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کاپ 28تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرینگےایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کاپ میں پاکستانی اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے ہنری کسنجر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ہنری کسنجر کے سفارتی مقام کا تعین کرے گی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی دوبارہ بمباری کی مذمت کرتا ہے اوربین الاقوامی برادری سے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو  مستقل روکنے کےلئے کردار ادا کرنے پر زوردیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.