ریاض میں پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر اقبال قاسم کے اعزاز میں عشائیہ
ریاض:سعودی عرب میں پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر اقبال قاسم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں شرکاء نے اقبال قاسم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان لیجنڈ کرکٹرز کی بدولت پاکستانی ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا۔دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے اراکین کی جانب سے سابق کرکٹر اقبال قاسم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں دیگر سیاسی،سماجی،ادبی اور مذہبی جماعتوں کے اراکین شریک تھےجبکہ سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور خصوصی طور پرشریک ہوئے اس موقع پر شرکاء نے سابق کرکٹر اقبال قاسم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ اقبال قاسم نے ہمیشہ اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر خالد اکرم رانا،قاضی شہزاد احمد،خواجہ وجاہت مقبول،حافظ محمود ارشد اور راجہ عابد کا کہنا تھا کہ اقبال قاسم نے پاکستانی کرکٹ میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کو اپنی باولنگ کے ذریعے کئی میچز جتوائے جس پر ہم انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے اس موقع پر اقبال قاسم نے بھی عشائیے میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا