چیئرمین پی ٹی آئی 190ملین اسکینڈل میں ملزم قرار،شہزاد اکبر،زلفی بخاری سمیت دیگر کے وارنٹ
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،قومی احتساب بیورو نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے.نیب کی جانب سے سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے،اس کے علاوہ ضیا المصطفی، ذلفی بخاری اور فرحت شہزادی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔نیب نے ملزمان کو کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے،نیب نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے ہدایات جاری کردیں،کہا گیا ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے،واضح رہے کہ ورانٹ گرفتاری چیئرمین نیب کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔