vosa.tv
Voice of South Asia!

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

0

امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی سوسائٹی مینسا کی کم عمر ممبر بنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے شہر کریسٹ ووڈ سے تعلق رکھنے والی دو سالہ اِسلا مکنیب کو اپنے عمر کی میں ذہانت کے اسکیل پر 99 ویں پرسنٹائل میں بلند اسکور کر کے مینسا کا کے ممبر کے طور پر شامل کر لیا گیا۔مینسا بلند آئی کیو کی دنیا کی سب سے بڑی سوسائٹی ہے جس میں شمولیت کے لیے سوسائٹی کے طے شدہ امتحان میں 98 ویں پرسنٹائل اسکور کرنا ہوتا ہے۔اِسلا مکنیب کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی سات ماہ کی عمر میں کتاب میں بنی اشیاء کو دیکھ حقیقی اشیاء کو اٹھا لیتی تھی۔18 ماہ کی عمر میں حروف کی پہچان ہوگئی تھی اور جلد ہی اس نے پڑھنا بھی شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس امید کا اظہا ر کیا کہ ادارے میں اس کی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.