حماس اسرائیل جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع
غزہ:(ویب ڈیسک )اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ بندی میں توسیع مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کی گئی ہے۔طے شدہ فریم ورک کے تحت آپریشنل وقفہ جاری رہے گا۔اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل 10 یرغمالیوں کے بدلے میں 30 فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔غزہ میں6 روزہ جنگ بندی کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کی گئی ہے۔اس سے قبل اسرائیلی کابینہ کا اجلاس جنگ بندی میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیے بغیر ختم ہو گیا تھا۔جنگ بندی میں مزید توسیع اور امداد پر بات چیت کے حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے۔چین نے بھی غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔