vosa.tv
Voice of South Asia!

سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سو برس کی عمر میں انتقال کرگئے

0

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے امریکا کے سابق وزیر خارجہ وسفارتکار ہنری کسنجر100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کا انتقال ریاست کنیکٹی کٹ میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ہنری کسنجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا،جس کی وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔انہوں نے دو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا،جن میں صدر رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ شامل تھے۔سابق وزیر خارجہ اپنی عمر کے آخری دنوں کافی متحرک رہے،ان کی قیادت اور سفارت کاری کے حوالے سے کتابیں بھی لکھی گئیں اور ان میں غیرمعمولی امور پر پر کھل کر بات کی گئی ہے۔سابق وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے لاحق جوہری خطرے کے بارے میں کچھ روز قبل سینیٹ کی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کی تھی۔ہنری کسنجر نے رواں سال جولائی میں چین کا اچانک دورہ کیا تھا اور صدر جن پنگ شی سے ملاقات کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.